اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مئی کو سیالکوٹ میں بڑا جلسہ کرنے آرہا ہوں ، آج کرپشن کے خلاف ڈٹ گئے تو پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملکی حالات نازک دور سے گزر رہے ہیں، عوام کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف کھڑے ہوگئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
عمران خان نے سیالکوٹ جلسے تمام کارکنوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ 7مئی کو سیالکوٹ میں بڑا جلسہ کرنے آرہا ہوں، جناح اسٹیڈیم میں تاریخی جلسہ کریں گے، ہماری جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے اور اگر عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے تو انشاء اللہ بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔
Chairman PTI Imran Khan message & Invite to all youth, entrepreneurs, Investors to the Digital Youth Summit 2017 May 5 to 7 Peshawar #DYS17 pic.twitter.com/NpCmUedhbT
— PTI (@PTIofficial) May 4, 2017
تحریک انصاف کا گو نواز گو تحریک کیلئے جلسوں کا شیڈول
واضح رہے تحریک انصاف نے گو نواز گو تحریک کیلئے جلسوں کا شیڈول بھی جاری کیا تھا، شیڈول کے مطابق 5 مئی کو نوشہرہ، 7 مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ ہو گا جبکہ 12 مئی کو سرگودھا اور 14 مئی کو ایبٹ آباد میں بھی کپتان کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔