اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کا ہر پاکستانی کو مطالعہ کرنا چاہئیے، مطالعے سے پتہ چلے گا، عالمی برادری میں ہماری عزت کیوں کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئیے، کتاب سے پتہ چلے گا بین الاقوامی سطحی پر کیوں ہماری زیادہ عزت نہیں کی جاتی۔
This book shd be read by Pakistanis to understand why we are treated with so little respect internationally. pic.twitter.com/REkW5iWmIW
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 1, 2017
عمران خان نے کہا کہ کتاب بتاتی ہے چار پاکستانیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کیسے صاف انداز میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔
A shameful account of how our top pol & mly leadership collaborated to let a cold blooded killer, responsible for 4 deaths, go scot-free https://t.co/Yye6ECfZpY
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 1, 2017
مزید پڑھیں : امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی کتاب منظرعام پر
یاد رہے کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی کتاب منظرِ عام پر آئی ہے، کتاب میں ریمنڈ ڈیوس نے گرفتاری سے رہائی تک کے واقعات بیان کئے ہیں۔
کتاب میں ریمنڈ ڈیوس نے 2011 میں پاکستان کے شہر لاہور میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات درج کی ہیں، جس کے بعد انہیں جیل جانا پڑا تھا اور دونوں ملکوں کے سفارتکار انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے سرگرم ہوگئے تھے۔
ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ ان کی رہائی میں پاکستان اور امریکا کی سرکردہ شخصیات نے اہم کردار ادا کیا۔