ایبٹ آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان اور قربانی کی عملی مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نتھیاگلی میں نماز عید ادا کی۔ انہوں نے نتھیاگلی میں بکرے کی قربانی کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ عیدالاضحٰی ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔
Eid Mubarak to Muslim everywhere. This is a day to celebrate the spirit of sacrifice that we commemorate.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 2, 2017
عمران خان نے کہا کہ عید الاضحٰی اللہ پرپختہ ایمان اورقربانی کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی،ترقی کےلیے پوری طرح کوشاں اور دعاگوہیں۔
عید الاضحیٰ پر صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے پیغامات
واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام جاری کیا۔