سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج 24 نومبر سے عمران خان کی وکٹری ڈیز شروع ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک قبل از وقت الیکشن کی طرف جائے گا اور فوج کافیصلہ ہےوہ سیاست سےدور رہےگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ نئےتعینات ہونیوالے ذمہ داران کو مبارکباد دیتا ہوں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 24, 2022
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن، الٹی گنتی شروع اور ملک میں شفاف الیکشن ہوں گے، کل3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔