پی آئی اے میں‌ سیبر سسٹم تبدیل کرکے ہٹ اٹ رائج کردیا، ترجمان قومی ایئرلائن

کراچی : ترجمان قومی ایئر لائن نے اصلاحات کے عمل سے متعلق کہا ہے کہ پی آئی اے نے سیبر سسٹم کو ترک کرکے نیا سسٹم’ہٹ اٹ‘رائج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن میں موجود کمیاں اور خامیاں دور کرنے کےلیے ادارے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ قومی ایئرلائن نے ریزرویشن، فلائٹ آپریشن، اکاؤنٹنگ کا پرانا سسٹم تبدیل کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے سیبر سسٹم کو ترک کرکے نیا سسٹم’ہٹ اٹ‘رائج کیا، نئےسسٹم کےنفاذکےپہلےسال پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو7 کروڑ ڈالرکی بچت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم کے نفاذ کے 2 سال کے دوران 2 ارب روپے کی بچت کی۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ جدید سسٹم ترکش آئی ٹی کمپنی ہٹ اٹ کمپیوٹر سروسز سے 2018 میں حاصل کیا تھا، اس سے قبل پی آئی اے 1997 کا سسٹم سیبر استعمال کررہی تھی۔