راولپنڈی کے ڈیری فارمرز مالکان نے دودھ فی کلو 180 روپے سے بڑھ کر 200 روپے کا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں دودھ، دہی، آٹے اور چینی کی قیمت میں 10 سے 20 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
دہی فی کلو قمیت میں 20 روپے اضافے کے بعد 200 روپے سے بڑھ 220 فروخت کی جارہی ہے، جبکہ آٹےکا 15 کلو کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 2120 روپے فروخت ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 50 روپے کمی آئی ہے، مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 620 سے 650 تک میں فروخت ہو رہا ہے مختلف برانڈز کا گھی 600 سے 620 روپے کا ہوگیا تاہم چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 110 روپے ہوگئی۔