سکھر: پرانا سکھر کے رائل روڈ پر چوروں نے گھر کا صفایا کردیا اور بآسانی 40 تولہ سونا اور 60 لاکھ روپے لے کر چلتے بنے۔
تفصیلات کے مطابق پرانا سکھر کے رائل روڈ پر گھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کی واردات ہوئی، چور مین گیٹ کا تالا توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ چوروں نے بآسانی واردات کی، مکین شہر سے باہر گئے ہوئے تھے، گھر کے مکین ایک ہفتے بعد واپس لوٹے تو واردات کا علم ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گھرسے40تولہ سونااور60لاکھ روپےنقدی چوری ہوئےہیں جبکہ چورجاتےہوئےگھرکودوسرا تالا بھی لگا کر گئے۔