کاروباری سیشن میں ’پاکستانی اسٹاک ورلڈ بیسٹ پرفارمنس مارکیٹ بن گئی‘

کراچی: پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا دنیا کی تمام اسٹاک مارکیٹوں میں نمایاں مقام رہا۔

بلوم برگ کے مطابق سات کاروباری سیشن میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس11 فیصد بڑھا۔ سات سیشن میں اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں 4142 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ سات کاروباری سیشن میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ ورلڈ بیسٹ پرفارمنس مارکیٹ بن گئی۔

عید تعطیلات سے قبل پیر 26 جولائی کو ہنڈریڈ انڈیکس 40065 پوائنٹس پر تھا تاہم جمعہ 7 جولائی کو سات سیشن میں اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلندترین سطح 44207 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

آئی ایم ایف ڈیل اور دوست ممالک سے ڈالر انفلوز مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنی ہیں۔