سنگاپور میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ چھا گئے۔
پاکستانی پہلوان نے ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ انعام بٹ نے پہلے مقابلےمیں چینی حریف کو شکست دی۔
دوسری فائٹ میں بیلجیئم کے پہلوان کو تین صفر سےچت کیا۔ تیسرے ٹاکرے میں رومانیہ کے ایتھلیٹ کو بھی تین صفر سے مات دی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ انعام بٹ کا اگلا مقابلہ آذربائیجان کے ابراہیم یوسوبوف سے اتوار کو فائنل سے قبل گروپ مرحلے کی اپنی آخری فائٹ میں ہوگا۔