ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا تجربہ بہت اچھا رہا، انعام بٹ

Inam Butt

لاہور: پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے کہ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں ریفری کےغلط فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا تجربہ بہت اچھا رہا، چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کے پہلوانوں نے حصہ لیا۔

انعام بٹ نے کہا کہ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں ریفری کے غلط فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ایونٹ کے لیے حکومت کی سپورٹ چاہتا ہوں۔

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو جارجیا کے پہلوان نے شکست دی تھی۔

میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ فائنل میچ میں غلط پوائنٹ دینے کی وجہ سے شکست ہوئی، امریکا میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں بھی کوالیفائی کرلیا۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیت لی

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیتی تھی، فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔