سوشل میڈیا پر لڑکوں کے کمنٹس نہیں دیکھتی، عنایا خان

عنایا خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایا خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لڑکوں کے کمنٹس نہیں دیکھتی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ عنایا خان نے شرکت کی اور میزبان کی جانب پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ انسٹاگرام پر آپ کی پوسٹ پر کافی لڑکیاں کمنٹس کرتی ہیں ان میں سے آدھے سے زیادہ لڑکے ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے لیکن میرے کزن مجھے پیغام دکھا رہے ہوتے ہیں کہ دیکھو یہ کس نے کیا ہے، میں کہتی ہوں نے لڑکوں کے کمنٹس دیکھتی ہی نہیں ہوں صرف لڑکیوں کے کمنٹس دیکھتی ہوں۔

عنایا خان نے بتایا کہ ایسے بھی مسیج آتے ہیں کہ عنایا آپ میری بیگم ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سنگل ہوں اور ابھی اسی اسٹیٹس کے ساتھ خوش ہوں، جب شادی کرنی ہوگی تو فوراً کرلوں گی لیکن ابھی شادی کے لیے تیار نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ رہ کر ہی پتا چلتا ہے کہ وہ کیا ہے ویسے کسی کا پتا نہیں لگایا جاسکتا۔

ساڑھی سے متعلق عنایا خان نے کہا کہ مجھے شروع سے ساڑھی پہننا پسند ہے، میری والدہ نے سکھایا ہے کہ ساڑھی کو کس طرح سنبھالنا ہے ورنہ اسے سنبھالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ساڑھی میں بہن کی شادی میں ڈانس بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ عنایا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں ’مریم‘ نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، حاجرہ یامین، زویا ناصر، زینب شبیر، وسیم عباس، آغا مصطفیٰ حسن، اسامہ خان ودیگر شامل تھے۔