اسلام آباد میں لڑکیوں کا ہراساں کرنے کا واقعہ

گولڈ میڈلسٹ طالبہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی لڑکیوں سے ہراسانی کے معاملے پر پولیس حرکت میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار کےعلاقہ سنیاڑی جنگل میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام کرداروں اور سہولت کاروں کو جلداز جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

https://twitter.com/DigIslamabad/status/1325059905443782656?s=20

اطلاعات کے مطابق 3 غیرملکی لڑکیاں سنیاڑی جنگل میں گئیں اور راستہ بھول گئیں جہاں ان لڑکیوں کوہراساں کیا گیا تاہم  مزاحمت پر تینوں افراد موقع سےفرارہوگئے۔ لڑکیوں کا تعلق اٹلی، ترکی اور ناروے سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس نےاطلاع ملتےہی جنگل میں لڑکیوں کوبحفاظت تلاش کرلیا جب کہ سرچ آپریشن کیا جا رہاہے اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس بھرپور کارروائیاں کررہی ہے۔

 ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کر لیا جائے گا۔