وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس کے کاریوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے بی آر ٹی ریڈ پروجیکٹ کوریڈور پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزبس سروس کے کرایوں پر نظرثانی کی جارہی ہے ڈیزل قیمتوں میں اضافےسےموجودہ کرایوں پرسروس نہیں چل سکتی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزبس سروس کے کرایوں میں ایک دم اضافہ نہیں کریں گے پیپلزبس سروس کےکرایوں میں مرحلہ وار اضافہ کیاجائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اخراجات کم کئے اور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کی پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹس میں کٹوتی نہ کرنےکافیصلہ کیا تمام پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹس کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کریں گے۔