معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے اچھی خبر آگئی۔ پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست میں 14.6 کروڑ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔
جولائی میں ملک میں صرف 8.8 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
https://urdu.arynews.tv/how-many-dollars-does-pakistan-need-for-external-payments/
اسٹیٹ بینک کے مطابق 16 فیصد اضافے سے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 23.4 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ جولائی اگست میں سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں ہوئی
جولائی اگست میں سب سے زیادہ 5 کروڑ ڈالر چائنیز کمپنیز نے انویسٹ کیے۔