بجلی مہنگی ہونے کے باوجود گردشی قرضے میں اضافہ

بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد بھی گردشی قرضے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ اکتوبر 2023 تک بڑھ کر 2611 ارب روپے پر پہنچ گیا، صرف اکتوبر2023 کے 1 ماہ میں سرکلر ڈیٹ میں 74 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

جولائی تا اکتوبر2023 پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 301 ارب روپے بڑھا، اکتوبر2023 تک پاور پروڈیوسرز کے واجبات 1750 ارب روپے ہو گئے۔

جنکوز نے فیول سپلائی کی مد میں 96 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ پاورسیکٹر سرکلر ڈیٹ میں پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے تحت 765 ارب روپے کی رقم ہے۔

واضح رہے کہ جون 2023 تک بجلی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2310 ارب روپے تھا۔