ملک میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا جس کے بعد کوئٹہ میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی میں چینی 180 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، خضدار، حیدرآبادمیں چینی 175 روپے فی کلو ہے۔
سیالکوٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 172 روپے گوجرانوالہ میں 171 روپے تک ہے۔ لاڑکانہ، بنوں، فیصل آباد، ملتان میں چینی 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
سرگودھا میں چینی کی قیمت 166 روپے فی کلو جب کہ بہاولپورمیں چینی کی قیمت 165 اورسکھرمیں 156روپے فی کلو تک ہے۔
صدرہول سیل گروسرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے فی کلو ہے ریٹیل میں چینی 175 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔