شاہ رخ‌ خان رنویر سنگھ سے پریشان، ویڈیو وائرل

ورلڈ کپ فائنل میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اسٹیڈیم میں رنویر سنگھ سے پریشان ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے معروف اداکارہ شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اور دیگر اداکار آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے آؤٹ ہونے کے بعد جشن منارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان تالیاں بجاکر بولر کو داد دے رہے ہیں جبکہ رنویر سنگھ پرجوش انداز میں جشن منارہے ہیں اور اس دوران شاہ رخ کے بار بار سامنے آجاتے ہیں جس سے بظاہر شاہ رخ پریشانی دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں سوا لاکھ سے زائد تماشائی میدان میں فائنل میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے جن کی امیدوں پر آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے پانی پھیر کردیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اسٹیڈیم میں‌ موجود تھے. ان کے علاوہ بالی وڈ کی بڑی شخصیات میں شاہ رخ خان، دیپکا، رنویر اور انوشکا سمیت کئی اداکار فائنل میچ دیکھنے آئے ہوئے تھے.

آسٹریلیا نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔