کرم میں غیرمعینہ مدت تک جنگ بندی پر اتفاق

کرم جنگ بندی

کرم : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں غیرمعینہ مدت تک جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا اور مورچے خالی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کرم کے دونوں فریقین میں غیرمعینہ مدت تک جنگ بندی پراتفاق ہوگیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہا تھا کہ گرینڈ جرگہ کے دونوں فریقین کے 100 سےزیادہ افراد کی مشترکہ نشست ہوئی، گرینڈجرگہ کے حتمی فیصلے تک مورچے خالی کرنےکابھی فیصلہ ہواہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرینڈ جرگہ کے ارکان نےدونوں فریقین سےانفرادی اوراجتماعی ملاقاتیں کیں،بوزیراعلی ٰعلی امین گنڈا پور نے گرینڈ جرگے کی کوششوں کوسراہا، ان کی مخلصانہ کوششوں سےعلاقے میں امن بحال ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 21نومبر کو ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد ہی ضلع میں خونی تصادم کا آغاز ہوا تھا۔