بھارت: بنگلہ دیشی مسلمانوں پر ہندو رکشک دل کےغنڈوں کا حملہ

بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا ایک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے اور وہاں مقیم مظلوم بنگلہ دیشیوں پر ہندو رکشک دل کے غنڈوں نے حملہ کر دیا ہے۔

بھارت میں دوسرے مذاہب اور اقلیتوں سے نفرت عرصہ دراز سے ہندوؤں کا شیوہ رہی ہے اور بھارت میں مسلسل مودی حکومت کی سرپرستی میں اب ہندو انتہا پسندوں کے حوصلے اتنے بلند ہو چکے ہیں کہ وہ اقلیت مخالف بالخصوص مسلم دشمنی مین ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔

بھارت میں حال ہی میں ہندو انتہا پسندی کا ایک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں مقیم مظلوم بنگلہ دیشیوں پر ہندو رکشک دل کے غنڈوں نے حملہ کر دیا۔

یہ مظلوم بنگلہ دیشی اپنے عارضی ٹینٹوں میں رہائش پذیر تھے کہ اچانک بجرنگ دل اور ہندو رکشک غنڈے وہاں ٹوٹ پڑے۔ وحشی ہندو انتہا پسندوں نے ٹینٹوں کو چیڑ پھاڑ کر رکھ دیا اور اس میں موجود لوگوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔

عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہندو انتہا پسندی کیخلاف کئی بار بھارت کو خبردار کیا ہے لیکن مودی سرکارنےہمیشہ ہٹ دھرمی برقرار رکھی ہے۔