بنگلورو: بھارت نے افغانستان کو تیسرے ٹی 20 میچ کے دوسرے سپر اوور میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
بنگلورو میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 4 وکٹوں نے نقصان پر 212 رنز بنائے جواب میں افغان ٹیم نے بھی 212 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے سپر اوور کروایا گیا جس میں بھی میچ برابر ہوگیا، بھارت نے 1 وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنائے، افغانستان نے پھر میچ برابر کردیا۔
تاہم دوسرے سپر اوور میں بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی۔
دوسرے سپر اوور میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 11 رنز بنائے جواب میں افغان ٹیم دو وکٹیں گنوا کر 1 رن ہی بناسکی۔
It's all over in Bengaluru as #TeamIndia win the second super-over and the third T20I!
Ravi Bishnoi with the two wickets under pressure!
Scorecard ▶️ https://t.co/oJkETwOHlL#TeamIndia | #INDvAFG | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/tlVRfPAI7L
— BCCI (@BCCI) January 17, 2024
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے شاندار 121 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ رنکو سنگھ بھی 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
افغانستان کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے نصف سنچریاں اسکور کیں، گلبدین نائب 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 3 اور اویش خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔