بھارت نے ہردیپ سنگھ نجرقتل سےمتعلق آسٹریلیا براڈ کاسٹنگ کمپنی کی ڈاکیومنٹری تک رسائی روک دی، ڈاکیومنٹری میں جن اقساط کوبھارت میں بلاک کیا گیا ان میں قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کا بتایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے سچ چھپانےکی کوشش کرتے ہوئے ہردیب سنگھ نجر سے متعلق ڈاکیومنٹری پرپابندی عائد کردی ،۔
ایک جانب مودی سرکار انتہا پسندی کی روش برقراررکھےہوئے تو دوسری طرف بھارت نےسچ دکھانے والے چینلز،ویب سائٹس پرپابندی عائد کرنا شروع کردی۔
بھارت نےہردیپ سنگھ نجرقتل سےمتعلق آسٹریلیابراڈکاسٹنگ کمپنی کی ڈاکیومنٹری تک رسائی روک دی، یوٹیوب نےبھی تصدیق کی کہ ہردیب سنگھ نجر قتل کے حوالے سے ڈاکیومنٹری تک رسائی کو روک دیا گیا۔
ڈاکیومنٹری میں جن اقساط کوبھارت میں بلاک کیا گیا ان میں قتل میں بھارتی ایجنٹس کےملوث ہونے کا بتایا گیا ہے۔
گزشتہ سال خالصتان علیحدگی پسندہردیپ سنگھ نجرکوبرٹش کولمبیاکےایک گوردوارےکےباہر قتل کیا گیا تھا، بعد ازاں کینیڈا نے کہا کہ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹ ملوث تھے، اس وجہ سےدونوں ممالک کےدرمیان بڑےپیمانےپرسفارتی تنازعہ پیداہوا۔
آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بھیجے گئے ای میل میں یوٹیوب نےکہا کہ بھارت نے ڈاکیومنٹری ہٹانے کا حکم دیا ، بھارت کی وزات اطلاعات ونشریات کی جانب سے یو ٹیوب کو ڈاکیومنٹری کو ہٹانے کا حکم دیاگیا ، نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا اس کے صحافیوں کوپروگرام پرکام کرتے ہوئے حکام کے دباؤ کا سامنا ہے۔