بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، پاکستان کو مسلسل تیسری بار فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے پہلے اور دوسرے ہاف میں ایک ایک گول کیا جبکہ پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں گول کرکے خسارہ کم کیا۔
چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 6-2 سے آؤٹ کلاس کیا تھا جبکہ قومی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جاپان کو 2-1 سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے میچ کے چوتھے کوارٹر میں یکے بعد دیگر چار گول اسکور کیے تھے۔