‘عامر تانبا کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ’

عامر تانبا کیس

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عامر تانبا قتل کے واقعے پر بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا اور کہا بھارت پاکستان میں براہ راست قتل کی واردات میں ملوث رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامرتانبا کیس کے حوالے سے بتایا کہ پولیس واقعے کیتفتیش کررہی ہے، عامر تانبا کیس میں ابتک کی تفتیش کےمطابق بھارت ملوث ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عامر تانبا کے واقعے پر بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے کیونکہ بھارت پاکستان میں براہ راست قتل کی واردات میں ملوث رہا ہے، قتل کے 4واقعات میں بھارت پہلے بھی ملوث رہا ہے۔

بہاولنگر واقعے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بہاولنگر واقعے سے متعلق بہتر جواب صوبائی حکومت دے سکتی ہے، بہاولنگر جیسے واقعے سے مورال کم نہیں ہورہا ہے، ایسا ہی واقعہ بھارت میں بھی ہوا،مگر وہاں ردعمل ایسا نہیں تھا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرائم کےواقعات پر آئی جی سندھ سے رابطہ ہے ، سندھ کی صورتحال پر رینجرز بھی اپنا کام کررہی ہے ،سندھ پولیس روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کررہی ہے ،بہتری آئی ہے۔ن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان مسلسل افغانستان سے بات چیت کررہاہے، حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی پلاننگ افغانستان سے ہورہی ہے، ہم اور دفترخارجہ یہ معاملہ مسلسل اٹھا رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالےسے قانون سازی ہو، آزادی اظہار کا حق سب کو ہے ،صرف پاکستان میں ہر چیز ہورہی ہے ، کیچڑ اچھالنے کے بعد دفاع بھی کریں تو اس حوالےسے قانون سازی ہونی چاہیے۔

انھوں نے زور دیا کہ سیاسی بنیاد پر کسی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارنا چاہیے، کسی کریمنل کےگھر رات کو بھی چھاپہ مارناپڑے تو کرناچاہیے تاہم اس حوالےسے صوبائی حکومت بہتر جواب دےسکتی ہے۔

اووربلنگ کے معاملے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کو اووربلنگ کے معاملے پر بریفنگ دی ہے، پاور ڈویژن آزاد ادارہ ہے میں گائیڈ لائن نہیں دےسکتا، اوور بلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے اپنا کام پورا کرےگی۔