بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں سے ہونے والے مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شمالی علاقوں میں ان دنوں مون سون کی موسلادھار بارشیں جاری ہیں جہاں نشیبی علاقے بری طرح متاثر ہیں اور متعدد شہروں میں سیلابی صورتحال ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بھپر گیا، بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں اب تک 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دریائے بیاس سے پانی باپر نکل کر گاڑیاں اور دیگر اشیا ساتھ بہا لے گیا، پُل ٹوٹ گئے، راستے بند ہو گئے، گاڑیاں پانی کے تیز ریلوں میں بہہ گئیں۔
ریاست ہماچل پردیش کی انتظامیہ نے 7 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، اترکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، جموں و کشمیر، راجستھان اور دہلی سمیت قریبی علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب دارلحکومت نئی دہلی میں بارشوں کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نئی دہلی دریا بن گیا، بارش کے بعد ایمرجنسی نافذ کردیا گیا۔