بھارت نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو شکست دے کر مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔
دبئی میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں آسٹریلوی ٹیم بھارت کی آسان شکار ثابت ہوئی، 153 رنز کا ہدف انڈین ٹیم نے محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، ایشون نے 2، جڈیجا، چاہار اور بھونیشور کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
INNINGS BREAK
Australia post 152/5 on the board.
2⃣ wickets for @ashwinravi99
1⃣ wicket each for @BhuviOfficial, @imjadeja & @rdchahar1 #TeamIndia's chase to begin shortly. #INDvAUS #T20WorldCup pic.twitter.com/oHLrdMrG8Q— BCCI (@BCCI) October 20, 2021
ہدف کے تعاقب میں بھارت نے پرُاعتماد بیٹنگ کی اور 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔ تجربہ کار روہت شرما نے 41 گیندوں پر 60 رنز کی باری کھیل کر کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وارم اپ میچز میں بھارت کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔