بینونی: بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 8ویں بار انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے جواب میں بھارت نے مطلوبہ 245 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 48.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔
بھارت کی ابتدائی 4 وکٹیں صرف 32 رنز پر گریں، سچن ڈھاس اور اُدے سہارن نے 5ویں وکٹ پر 171 رنز کی شراکت بنائی۔
India make it to their fifth consecutive Men’s #U19WorldCup Final pic.twitter.com/ESSKCLv7GC
— ICC (@ICC) February 6, 2024
سچن ڈھاس نے 96 اور اُدے سہارن نے 81 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹریسٹن لوس اور کوینا مفاکا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 244 رنز بنائے تھے، پریٹورئیس 76 اور رچرڈ سیلٹس وین 65 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔
From 32/4 to a place in the #U19WorldCup final!
Defending champions India break South African hearts – what a semi!https://t.co/AcK7OPglwg | #INDvSA pic.twitter.com/PtdwIpnme2
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 6, 2024
بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے تین، مشیر خان نے دو جبکہ نمن تیواری اور پانڈے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن بھارت فائنل میں اتوار کو پاکستان یا آسٹریلیا سے ٹکرائے گا۔