دوسرے ٹیسٹ میں بھارت صرف اسپن اٹیک پر انحصار کرسکتا ہے! انیل کمبلے

سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے نے دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے یہاں بھارت صرف اسپن اٹیک پر انحصار کرے۔

نے کہا کہ کلدیپ یادیو روہت شرما کی زیرقیادت ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ میزبان دوسرے ٹیسٹ میں چار اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے۔

سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پچ میں ایک بار پھر اسپنرز کے لیے مدد موجود ہو سکتی ہے جبکہ یہ اس وکٹ پر گیند بھی تیزی سے آنے کی امید ہے۔

انھں نے کہا کہ میں قطعی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا کہ آپ کو چوتھے اسپنر کی ضرورت ہے یا نہیں لیکن اگر بھارت محسوس کرتا ہے کہ اسے صرف ایک فاسٹ بولر کی ضرورت ہے تو کلدیپ کا ٹیم میں ہونا یقینی طور پر معاون ثابت ہوگا۔

آٹھ ٹیسٹ میچز میں 34 وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی لیگ اسپنر کلدیپ کے بارے میں انھوں نے کہا ہ اس کے پاس مختلف قسم کی گیند کرنے کی صلاحیت ہے۔

واضح رہے کہ رویندر جڈیجا کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد کلدیپ یادیو کی پلیئنگ الیون میں واپسی کا امکان ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں ایشون، جڈیجا اور اکشر پٹیل کے کھیلنے کے باوجود بھارت کو میچ 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فی الحال انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 فروری سے وشاکا پٹنم میں شروع ہوگا۔