بھارت نے فلسطینیوں کیلیے امداد بھیج دی

بھارت نے فلسطینیوں کیلیے امداد بھیج دی

نئی دہلی: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے بھارت نے غزہ کیلیے امداد بھیج دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے امداد انسانی بنیاد پر بھیجی گئی جو مصر میں رفع کراسنگ کے ذریعے غزہ بھیجی جائے گی۔

خارجہ امور کے ترجمان ارندم باغچی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر روانہ کیے گئے امداد سامان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔

ارندم باغچی نے لکھا کہ طیارہ آئی اے سی 17 کے ذرئعے 6.5 ٹن ادویات اور 32 ٹن آفات سے بچاؤ کا سامان فلسطینیوں کیلیے روانہ کیا گیا جو مصر کے العریش ایئرپورٹ پر اترے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سامان میں ضروری ادویات، جراحی کا سامان، خیمے، سونے کے بستر، ترپال، سینیٹری یوٹیلیٹی، گولیاں اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔