توہم پرست میاں بیوی نے خواتین کو قربان کرکے گوشت بھی کھا لیا

کیرالہ : قربانی کے نام پر خواتین کو قتل کرنے والے توہم پرست میاں بیوی نے ان کا گوشت بھی پکا کر کھالیا، پولیس نے سفاک ملزمان کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

بھارت میں سفاکانہ طریقے سے کیے گئے دہرے قتل کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں قاتلوں نے دولت حاصل کرنے کیلئے دو خواتین کو بے دردی سے قتل کرکے ان کا گوشت بھی کھالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں گوشت خور میاں بیوی نے جلد امیر بننے کی خواہش رکھنے والی خواتین کو مذہبی رسومات کی آڑ میں بے دردی سے قتل کرکے ان کے جسم کے 56 ٹکڑے کردیے اور گوشت بھی کھا لیا۔

Thumbnail image

قاتل میاں بیوی نے پولیس تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشاف کیے اور بتایا کہ محمد شفیع نامی شخص جس نے جادوگر کا روپ دھار کر ان سے کہا کہ وہ بہترین صحت اور لمبی عمر کے لیے قتل کئے گئے افراد کے جسم کے اعضاء پکا کر کھائیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق گوشت خور جوڑے نے پہلے ان دونوں خواتین کو رسیوں سے باندھا اور پھر ان کا گلہ گھونٹ کر انہیں پھانسی پر لٹکا دیا۔

جوڑے نے پہلے دونوں خواتین کو رسیوں سے باندھا اور پھر دونوں کا گلہ گھونٹ کر انہیں پھانسی دیدی: بھارتی میڈیا۔ فوٹو سوشل میڈیا

سفاک ملزمان نے پہلے ایک خاتون کی چھاتی کاٹی اور خون کو بہنے دیا گیا اور پھر اس کے 56 ٹکڑے کر دیے جبکہ دوسری خاتون پر چھریوں سے وار بھی کیے گئے، خواتین کی لاشیں تین مختلف گڑہوں سے برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق بہیمانہ قتل کی اس واردات کو اس جوڑے نے قربانی سمجھ کر کیا تاکہ وہ جلدی دولت مند بن جائیں اور ان کی صحت بھی بہتر رہے۔