نئی دہلی : مودی سرکار نے پاکستان سے ہوائی اور سطحی راستوں کے ذریعے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلوں کے تبادلے کو معطل کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے تمام خط وکتابت اور پارسلز کا تبادلہ معطل کر دیا، یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست اور بالواسطہ درآمد پر فوری پابندی عائد کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مودی سرکار نے پاکستان سے ہوائی اور سطحی راستوں کے ذریعے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلوں کے تبادلے کو معطل کر دیئے۔
مودی سرکار نے پاکستانی جھنڈے والے بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی اور بھارتی پرچم والے جہازوں کو پاکستان کی بندرگاہوں پر جانے سے روک دیا۔
اس فیصلے سے پاکستان سے بھارت کو سامان کی تمام ان باؤنڈ شپمنٹ مکمل طور پر روک دی جائے گی۔
اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے بلواسطہ اور بلا واسطہ درآمدات پرپابندی لگائی تھی اور اس حوالے سے بھارتی وزارت تجارت نے نوٹس جاری کیا تھا۔
جس میں کہا گیا تھا پاکستان سے تیسرے ملک کے ذریعے بھارت آنے والی امپورٹس بھی فوری بند کردی گئی ہیں۔