بھارت کے جارحانہ عزائم، امریکا سے مسلح ڈرون خریدنے کا معاہدہ

خطے کے امن کو تباہی کی طرف لے جانے والے بھارت کے جارحانہ عزائم کھل کر سامنے آگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکا سے 4ارب ڈالر کے مسلح ڈرون خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔بھارت امریکا سے حاصل مسلح ڈرونز کو چین کیساتھ سرحدپراستعمال کرے گا۔

بھارت نے گزشتہ ہفتے 5ارب 40کروڑ ڈالر کی لاگت کی 2 ایٹمی آبدوزیں بنانے کی بھی منظوری دی ہے۔

جنوبی ایشیائی ملک کی وزارت دفاع نے بتایا

بھارتی وزارت دفاع نے بتایا کہ منگل کو امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ 31 مسلح MQ-9B SkyGuardian اور SeaGuardian High Altitude Long Endurance (HALE) ڈرون خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

بھارتی بحریہ کو 15 ڈرون ملنے کا امکان ہے جو ‘سی گارڈین’ قسم کے ہوں گے جب کہ آرمی اور ایئر فورس کو آٹھ ‘اسکائی گارڈین’ پریڈیٹر ڈرونز الاٹ کیے جائیں گے۔

دونوں حکومتوں کے درمیان فارن ملٹری سیلز کنٹریکٹ کے تحت امریکی مینوفیکچرر جنرل ایٹمکس ایروناٹیکل سسٹمز (GA-ASI) سے ڈرونز کے حصول کے معاہدے کو اس ماہ کے شروع میں کیبنٹ کمیٹی برائے سیکیورٹی نے منظوری دی تھی۔