بھارتی اداکارہ ممتاز کس پاکستانی اداکار کی مداح ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ممتاز نے پاکستانی اداکار احسن خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ان کی مداح ہونے کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکارہ ممتاز احسن خان کے ساتھ ایک گاڑی میں خوشگوار موڈ میں سفر کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دونوں آپس میں گفتگو کررہے ہیں، جبکہ اسی دوران بھارتی اداکارہ ممتاز احسن کے ان دنوں نشر ہونے والے ڈرامے ’سکون‘ کے متعلق بات کرتی نظر آتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

ممتاز جیسے ہی احسن خان کے ڈرامے ’سکون‘ کا نام لیتی ہیں تو احسن خان حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ارے واہ آپکو میرے ڈرامے کا نام یاد ہے، اچھا لگ رہا ہے آپ کو؟‘

ممتاز اس سوال کے جواب میں کہتی ہیں ’ہاں میں نے اور بھی ڈرامے دیکھے ہیں لیکن یہ ڈراما مجھے زیادہ پسند آیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ممتاز نے احسن خان کی تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی ممتاز احسن خان کی اداکاری کے حوالے سے اپنے رائے دے چکی ہیں۔