اسلام آباد : واٹس ایپ اور سوشل میڈیا صارفین ہوجائیں، رپورٹس کے مطابق بھارتی ہیکرز نے واٹس ایپ کے ذریعے پاکستان موبائل فونز ہیک کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
اب پاکستانی صارفین کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی غیر محفوظ ہوگیا ہے، انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی ہیکرز پاکستانی موبائل فونز ہیک کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ بھارتی خفیہ ادارے واٹس ایپ کال کے ذریعے پاکستان کے اسمارٹ فونز میں داخل ہو کر سیٹ اپ کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔
کچھ جعلی ویڈیو پیغامات موصول ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جس کے لنک بھی بھارت میں ہی ڈویلپ کیا گیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی ہیکرز پاکستانی شہریوں اور اہم شخصیات کے موبائلز کوہیک کرکے خفیہ حساس ڈیٹا،تصاویر وغیرہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
نیشنل ٹیلی کام اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر ویڈیوکالز کی سہولت شروع ہوئی ہے اور بھارتی ہیکرز اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حساس ڈیٹا، معلومات، فائلز چوری کرسکتے ہیں۔
شہری واٹس ایپ وڈیوکال کے کسی لنک کوکلک نہ کریں اوراگر کسی نے واٹس ایپ وڈیو کا کوئی لنک کھولا ہے تو فوراً موبائل فون کو ریسیٹ کرالیں بصورت دیگر آپ کا اسمارٹ فون غیرمحفوظ ہے۔
الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو صرف گوگل پلے اسٹور سے ہی انسٹال کیا جائے اور کہا گیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں۔