اڑان بھرنے کے بعد ایک اور بھارتی ایئرلائن کا انجن خراب، 191 مسافروں کیساتھ کیا ہوا؟

نئی دہلی: دہلی سے گوا جانے والی بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی فلائٹ کو بدھ کی رات ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیگو طیارے کا ایک انجن ہوا میں خراب ہو گیا، ایئربس 6E 6271 نامی طیارہ رات 9:53 پر بحفاظت دہلی واپس آگیا جس میں 191 افراد سوار تھے، حکام نے بتایا کہ طیارے میں دوران پرواز تکنیکی خرابی کا پتا چلا تھا۔

انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ "دہلی سے گوا کے منوہر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز کے دوران پرواز نمبر 6E 6271 میں تکنیکی خرابی کا پتا چلا، بعدازاں طیارے کو رخ موڑ کر ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ایئرپورٹ پر اتارا گیا”۔

ایئرپورٹ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پائلٹ نے انجن نمبر 1 میں خرابی کی وجہ سے’پین پین پین ‘کہا جس کے بعد جہاز کی آمد کے پیش نظر ایمبولینسز اور فائر انجنوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پین الرٹ ہنگامی صورتحال کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو جان لیوا نہیں، تاہم اس پر توجہ دینے کی ضروت ہوتی ہے۔

ایوی ایشن کی زبان میں پین کال مے ڈے کال سے ایک لیول نیچے تصور کیا جاتا ہے،یہ سنگین لیکن فوری خطرے کی نشاندہی کرتی ہے، اس طرح کے حالات میں انجن کی مکمل خرابی، آگ یا ہوائی جہاز کی حفاظت اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی حادثہ شامل ہے۔