بھارتی ایئرلائنز نے اپنے طیاروں میں سفر کرنیوالے مسافروں کو خبردار کردیا

بھارتی ایئرلائنز انڈیگو و دیگر نے ممبئی میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد اپنے طیاروں میں سفر کرنیوالوے مسافروں کو خبردار کردیا۔

ممبئی میں ہونے والی شدید برسات نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے، ایسے میں بھارتی ایئرلائنز انڈیگو، اسپائس جیٹ اور آکاش کی جانب سے اپنے مسافروں کےلیے نیا انبتاہ جاری کیا گیا ہے اور انھیں وقت سے پہلے ایئرپورٹ آنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارتی محکمی موسمیات (انڈیا میٹرولوجیکل ڈٌپارٹمنٹ) نے ممبئی میں آئندہ دنوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور طوفانی ہوائوں کی پیشگوئی کی ہے۔

اسپائس جیٹ، آکاش اور انڈیگو جیسی بھارتی کمپنیوں نے پیر کو اپنے مسافروں کےلیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

بھارت کی سب سے بڑی طیارہ کمپنی انڈیگو نے اپنی ایکس پورٹ میں لکھا کہ ممبئی میں بارش جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں کی صورتحال ٹھیک نہیں اس لیے ایئرلائن مسافروں سے گزارش کرتی ہے کہ مسافر کوشش کریں کہ وقت سے پہلے وہ ایئرپورٹ آئیں۔

انڈیگو نے مزید لکھا کہ مسافروں سے یہ بھی گزارش کی جاتی ہے کہ وہ انفرادی فلائٹ تفصیلات کو بھی ضرور دیکھیں کیوں کہ آخری وقت میں یہ تبدیل ہوسکتی ہے یا اس میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/air-india-plane-skids-and-damages-runway/