پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، چینی سفیر

اسلام آباد: چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا،مغربی پروپیگنڈے کا جواب سی پیک،پاک چین عوام کی ترقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاؤجنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بھارت نے یکطرفہ کارروائی ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کیا، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پرشدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی اقدامات، طرزعمل خطے کی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے،بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر یکطرفہ غیر قانونی اقدامات ناقابل قبول ہیں، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا،مغربی پروپیگنڈے کا جواب سی پیک،پاک چین عوام کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین نے 70سالہ دورمیں کئی چیلنجز دیکھے، پاکستان،چین کا 70سال سے مضبوط ترین اور بہترین دوست ہے، چین معیاری معاشی ترقی کے نئے دورمیں داخل ہو رہا ہے، سی پیک منصوبہ بھی چین کی جدت بھری ترقی کا مظہر ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین اپنی خوشیوں کو ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس کے ساتھ بانٹناچاہتا ہے، چین کی جانب سے پاکستان، پاکستانی میڈیا کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہو۔