ظفروال : پاک بھارت سرحد پر ذہنی معذور نوجوان بھارتی فوج ہتھے چڑھ گیا، نوجوان کو دہشت گرد سمجھ کر گولی مار کر زخمی کیااور گرفتار کرکے لے گئے، اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ رہائی کیلیے سفارتی سطح پر کوشش کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق طوطوں اور کبوتروں سے ڈرنے والی بھارتی فوج نے اپنی ذہنی پسماندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ذہنی طور پر معذور لڑکے کو گولی ماردی، زخمی حالت میں اٹھاکر لے گئے اور دہشت گرد قرار دے دیا۔
ظفروال سیکٹر کا رہائشی محمد فاروقغلطی سے چمانہ خورد کے قریب ورکنگ باؤنڈری عبور کرگیا تھا،گاؤں والے کہتے ہیں کہ فاروق ذہنی معذور ہے اسے تو اپنی بھی کوئی خبر نہیں رہتی۔
بھارتی فوج نے پہلے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کیا اور پھر اپنے ساتھ لے گئے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں ذہنی معذور نوجوان محمد فاروق کو زخمی حالت میں گرفتار دہشت گرد قرار دیا گیا۔
دوسری جانب محمد فاروق کے اہلخانہ نے حکومت پاکستان سے اس کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پر کوششیں شروع کرنے کی اپیل کی ہے، محمد فاروق کی والدہ کارو رو کر براحال ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ مجھے بیٹے سے ملادو، بھارتی فوج فاروق کو زخمی حالت میں اسپتال لے گئے جہاں اس کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا بجھی اسی پروپگینڈے میں مصروف ہے اور ایک ذہنی معذور کو دہشت گرد قرار دے کر میڈیا پر دکھایا جارہا ہے۔