بھارتی فوجیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی، 3 ہلاک، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں جا گری، 3 ہلاک

بھارتی فوج کی بس مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں کھائی میں گر گئی، واقعے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بس ضلع ادھم پور میں بسنت گڑھ کے علاقے کنڈوا کے قریب سے گزر رہی تھی۔ کھائی میں گرنے والی بس میں 18 اہلکار سوار تھے۔

بھارتی پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک واقعے میں سری نگر سے دہلی جانے والی فلائٹ ایس جی 386 کے بورڈنگ گیٹ پر بھارتی فوجی نے اسپائس جیٹ کے ملازمین پر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 جولائی 2025 کو پیش آنے والے واقعے میں ایئرلائنز کے چار ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

امریکا کا مزید ٹیرف، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی فلائٹ نمبر ایس جی-386 کے بورڈنگ گیٹ پر ایک مسافر نے اسپائس جیٹ کے چار ملازمین پر شدید حملہ کیا۔

ہمارے ملازمین کو لاتیں ماریں اور گھونسے مارے گئے اور قطار میں کھڑا کر دیا گیا جس سے ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا اور ایک ملازم کے جبڑے میں شدید چوٹ آئی۔