’’بھارتی کپتان، چیف سلیکٹر کوہلی کو واپس لانے کیلئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں‘‘

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو ٹیم میں واپس لانے کے لیے سر جوڑ لیے۔

وشاکاپٹنم ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد بھارتی کرکٹ کپتان روہت شرما اور بی سی سی آئی کے چیئرمین سلیکٹر اجیت اگرکار کے درمیان باؤنڈر لائن پر ہی کافی دیر گفتگو ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

روہت اور اجیت باؤنڈری لائن کے قریب کافی لمبی اور یکسوئی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھائی دیے جو کہ ممکنہ طور پر آئندہ ہونے والے ٹیسٹ میچز کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کررہے تھے۔

کیون پیٹرسن نے سرکاری نشریاتی اداروں سے گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر ویرات کوہلی کو واپس لانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔

سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ اس سیریز کے دوران حیدرآباد اور وشاکاپٹنم میں اسٹار بیٹر کویلی کی کمی محسوس کی گئی۔

https://twitter.com/NihariVsKorma/status/1754569589806002521?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1754569589806002521%7Ctwgr%5E7905308662639b8cb9559dcce94f502eb7fc1e67%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Frohit-sharma-ajit-agarkar-have-intense-chat-immediately-after-india-beat-england-trying-hard-to-get-virat-kohli-back-101707156725505.html

کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر پہلے دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہو گئے تھے، تاہم گزشتہ دنوں اے بی ڈی ویلیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوسری بار باپ بننے والے ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے ٹیسٹ میچز میں حصہ نہیں لیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ شروع ہونے میں تقریباً 9 دن کا وقفہ ہے اور امکان ہے کہ اگلے تین میچز کے لیے بھارتی اسکواڈ کی شکل پہلے سے مختلف ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وشاکاپٹنم میں رویندر جڈیجا، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کے بغیر نوجوان کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دیتے ہوئے چار دنوں کے اندر میچ کو ختم کردیا تھا۔

تاہم اس بار انگلینڈ کی ٹیم پہلے کے مقابلے میں کافی مختلف نظر آتی ہے جس نے نہ صرف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی شکست دی تھی بلکہ دوسرے مقابلے میں بھی اس کے لیے ترنوالہ ثابت نہیں ہوئی۔ میزبان نے کافی محنت اور منصوبہ بندی کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں فتح حاصل کی تھی۔