انڈین سینسر بورڈ نے ”ٹائیگر3“سے متعلق فیصلہ سنادیا

انڈین سینسر بورڈ کی جانب سے سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر3“ کی ریلیز کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین سینسربورڈ نے بالی ووڈ دبنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ”ٹائیگر3“ کو ریلیز کی اجازت دیدی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کو ’U/A‘ سر ٹیفکیٹ27 اکتوبر کو جاری کردیا گیا تھا جبکہ فلم کا مجموعی دورانیہ دو گھنٹے33 منٹ ہے۔سینسر بورڈ نے صرف ایک آڈیو کٹ لگایا ہے جبکہ ویڈیو میں کسی ایک منظر پر بھی اعتراض نہیں کیا گیا۔

سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹائیگر3 میں ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر نظر آئیں گے، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض منیش شرما نے ادا کئے ہیں۔

سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹریلر سامنے آتے ہیں ان کے چاہنے والوں کا انتظار بھی ختم ہوا کیونکہ فلم کے ٹریلر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، کہا جارہا ہے کہ فلم کو دیوالی کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

فلمی تجزیہ کاروں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی۔

سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر3“ اس دیوالی،12 نومبر کو سینما گھروں میں آ