بھارت میں واراناسی کی عدالت نے ہندوؤں کو مسجد میں پوجا کی اجازت دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابری مسجد کے بعد بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی، بھارتی انتہا پسندوں نے واراناسی میں تاریخی گیان واپسی مسجد کی جگہ مندر کا دعویٰ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ مسجد کو تباہ شدہ مندر کے اوپر بنایا گیا ہے۔
مسلمان درخواست گزاروں کا فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے، مودی کے آبائی شہر واراناسی میں 17ویں صدی میں گیان واپی مسجد مغلیہ دور کی یادگار ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے گزشتہ ہفتے ہی بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کا افتتاح کیا ہے۔