بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین پارتھیو پٹیل نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
بھارت کی جانب سے کم عمر ترین وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کرنے والے پٹیل کا 18 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوا۔
انہوں نے 2002 میں سارووگنگولی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ڈیبیو کیا اور کیریئر میں 35 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔
— parthiv patel (@parthiv9) December 9, 2020
ٹوئٹر پر ریٹائرمینٹ کا اعلان کرتے ہوئے پٹیل نے لکھا کہ وہ بی سی سی آئی اور خاص طور پر گنگولی کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔