بھارت کا سب سے بڑا ریئلٹی شو بگ باس کا نیا سیزن آن ایئر ہونے کے لیے تیار ہے، جس میں اس بار بہت سی مشہور شخصایات انٹری کررہی ہے۔
ریئلٹی شو بگ باس 19واں سیزن ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے 24 اگست 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے، سلمان خان کے متنازع شو میں فلمی شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ ساتھ کرکٹر بھی حصہ لے چکے اور شائقین کو محظوظ کرتے نظرآئے ہیں۔
حالیہ دنوں میں کرکٹ کے بڑے بڑے نام تو بگ باس میں نظر نہیں آئے تاہم ایک زمانے میں وہ لوگ بھی بگ باس کے اسٹیج پر آئے جنھوں نے بطور کھلاڑی اور کرکٹرز بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔
پیشہ ورانہ کیریئر کے علاوہ ان کھلاڑیوں اور کرکٹرز نے ٹیلی ویژن پر بھی ناظرین کو متاثر کیا ہے، کچھ کرکٹرز کو شو درمین میں ہی چھوڑنا پڑا جبکہ کچھ کھلاڑی رنرز اپ بھی بن گئے۔
کیا آپ جانتے ہیں ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والے بھارتی کرکٹرز کون ہیں؟
سلیل انکولہ: بھارتی فاسٹ بولر کی انٹری
سلیل انکولا نے متنازع شو بگ باس کے پہلے سیزن میں انٹری کی، تاہم انھیں پروڈکشن ایگریمنٹ کی وجہ سے کچھ معاہدے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، سابق بھارتی کرکٹر کو ابتدائی مراحل میں ہی گھر سے نکال دیا گیا۔
شو سے ان کا اخراج اس وقت بگ باس کے مداحوں میں ایک گرما گرم موضوع بن گیا تھا، فاسٹ بولر سلیل انکولا نے بھارت کے لیے ایک ٹیسٹ اور 20 ون ڈے کھیلے۔
ونود کامبلی: شو میں جذباتی لمحات گزارنے والے کرکٹر
متنازعہ کھلاڑی کے طور پر بھارتی کرکٹ میں پہچان بنانے والے ونود کامبلی بگ باس 3 میں وائلڈ کارڈ انٹری دی، اپنی سادہ طبیعت اور جذبات سے انھوں نے سامعین کے دل جیت لیے، ونود کامبلی نے بھارت کے لیے 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے کھیلے ہیں۔
ایس سری سانتھ: بھارتی متنازع فاسٹ بولر
بھارتی ٹیم جس نے 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا اس کا حصہ رہنے والے فاسٹ بولر ایس سری سانتھ نے بگ باس کے 12ویں سیزن میں شرکت کی۔ بہت سے تنازعات، جذبات اور لڑائیوں سے بھرے ان کے سفر نے بالآخر انہیں رنر اپ بنا دیا۔
انھوں نے بھارت کی طرف سے ایک عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی مگر متنازع رعہے، سری سانتھ نے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کی۔
نوجوت سنگھ سدھو: کرکٹر اور معروف سیاست دان
سابق بھارتی کرکٹر، سیاست دان اور کپل شرما شو کا حصہ نوجوت سنگھ سدھو نے بگ باس 6 میں لوگوں کو تفریح فراہم کی لیکن انھوں نے سیاسی وجوہات کی بنا پر شو کو درمیان میں ہی چھوڑا۔
سدھو نے اپنی منفرد شخصیت سے سامعین کو متاثر کیا، شو میں ان کے قیام کے دوران بھی یہ شو تفریح سے بھرپور تھا، نوجوت سنگھ سدھو نے انڈیا کے لیے 51 ٹیسٹ اور 136 ون ڈے کھیلے ہیں۔
Desi chhori aur videshi gori, aa rahe hai karne aapka dil chori!
Dekhiye #BiggBoss19 ka Grand Premiere, aaj raat 9 baje @JioHotstar aur 10:30 baje @ColorsTV par.#Vaseline #AppyFizz @danubeprop @CitroenIndia#BB #BiggBoss #BB19 #BiggBoss19 pic.twitter.com/EP87SNn6Mx
— Bigg Boss (@BiggBoss) August 24, 2025