گولاٹھی : بھارت میں آسٹریلوی کرکٹرز کی بس پر انتہاپسندوں نے پتھراؤ کر کے بس کے شیشے توڑ دیئے اور مہمان کھلاڑیوں کو ہراساں کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز کو لے جانے والی بس پر بھارتی انتیہا پسندوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے.
افسوسناک حادثے میں کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ہراساں کیا گیا اور ان کی گاڑی کا گھیراؤ کیا گیا جس سے کھلاڑیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا.
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت کو انتہائی شرمناک شکست سے دوچار کر دیا تھا جس کے باعث بھارتی شائقین میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے چنانچہ جب آسٹریلوی ٹیم میچ کے بعد اسٹیڈیم سے ہوٹل کی جانب رواں دواں تھی کہ انتہا پسند ہندوؤں نے بس پر پتھراؤ کیا.
Pretty scary having a rock thrown through the team bus window on the way back to the hotel!! pic.twitter.com/LBBrksaDXI
— Aaron Finch (@AaronFinch5) October 10, 2017
بھارتی میڈیا نے اس افسوسناک واقعے کو چھپانے کی پوری کوشش کی تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں نہ ہوجائے لیکن آسٹریلوی کھلاڑی فنچ نے اس شرمناک حرکت کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کر کے بھارتی انتہاپسندی دنیا کے سامنے لائے.