’بھارتی خفیہ ایجنسی ہمارے شہری کے قتل میں ملوث ہے‘

جسٹن ٹروڈو بھارت

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کو ملوث قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ہمارے شہری کے قتل میں ملوث ہے چاہتے ہیں بھارت ہردیپ سنگھ کےقتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم ہردیپ سنگھ کے قاتلوں تک پہنچنا چاہتے ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہےایک ملک کے شہری کو دوسرا ملک قتل کر دے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین شہریوں کےجان ومال کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے بھارت الزامات کوسنجیدگی سے لے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

بھارت نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا جواب دینے کے بجائے کینیڈا پر دہشتگردی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ سے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں نے سکھ رہنما کے قتل سے متعلق سوالات پوچھے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اُلٹا ترجمان نے کینیڈا پر دہشتگردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، ہم اتحادی ممالک کے ساتھ اس معاملے پت رابطے میں ہیں۔