’شاہین آفریدی نے بہترین کم بیک کیا‘ بھارتی صحافی بھی تعریف کرنے پر مجبور

بھارت کے اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرنے پر مبجور ہوگئے۔

بھارت کے اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ شاہین نے آج بہترین باؤلنگ کی، انہوں نے نئی گیند سے بھی وکٹ نکالنے کی پوری کوشش کی، لیکن کیچ ڈراپ ہوگیا۔

وکرانت گپتان نے کہا کہ پاور پلے میں ڈیوڈ وارنر بھی مشکل سے شاہین کی گیند کو کھیل رہے تھے، جس کے بعد اتنے رنز ہوئے لیکن شاہین نے بہترین کم بیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو پہلے 2 اوورز میں یہ کم بیک کروانا تھا، لیکن 5 وکٹیں بہت بڑی جیت ہے۔

وکرانت گپتان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو اسپیڈ نہیں اسکلز کا بھی استعمال کرنا چاہیے، جس وقت رنز روکنے تھے اس وقت حارث رؤف نے اچھی بولنگ نہیں کی۔

میں نے اُسامہ کو کہا تھا۔۔۔۔کیچ ڈراپ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے گزشتہ روز پاکستان کو 62 رنز سے شکست دی۔

جمعہ کو آسٹریلیا نے ورلڈکپ میچ میں پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، کینگروز نے بابر اعظم کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی بولرز نے کم بیک کیا، آسٹریلیا کا ٹوٹل مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے 367 پر رک گیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔