لندن : وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لئے عالمی رہنماؤں کی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نواز شریف کیلئے پھول بجھوائے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نوازشریف کو پھول بھجوائے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
اس بات کا ذکر وزارت خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا گیا ہے۔
PM Narendra Modi sent flowers to PM Nawaz Sharif along with message"All good wishes to Prime Minister Nawaz Sharif for his speedy recovery"
— SpokespersonMOFA (@ForeignOfficePk) June 2, 2016
یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم نواز شریف کی ہونے والی اوپن ہارٹ سرجری پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی تیزی سے صحت یابی اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہوں۔
My best wishes to PM Nawaz Sharif Sahab for his open heart surgery on Tuesday. And for his speedy recovery & good health. @MaryamNSharif
— Narendra Modi (@narendramodi) May 28, 2016
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سرجری سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوفون کیا اور ان کی جلدصحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکرنے پرنریندرمودی کاشکریہ ادا کیا۔
PM @narendramodi receives phone call from PM Nawaz Sharif just before Pak PM is wheeled in for surgery. Wishes him a speedy recovery.
— Vikas Swarup (@MEAIndia) May 30, 2016
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نوازشریف کے کامیاب آپریشن پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم کی طبیعت بہترہورہی ہے، آج آئی سی یو سے پرائیوٹ روم میں منتقل کیا جائے گا۔