روہت شیٹی کی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کا ٹریلر ریلیز

انڈین پولیس فورس

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سات قسطوں پر مشتمل ’انڈین پولیس فورس‘ کو 19 جون 2024 کو ایمازون پرائم ویڈیو پر نشر کیا جائے گا جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض روہت شیٹی اور سشونتھ پرکاش نے انجام دیے ہیں۔

فلم کو پروڈیوس بھی روہٹ شیٹی نے کیا ہے جبکہ اس کی کہانی روہت شیٹی، سندیپ ساکت، انوشا نندکمار، ایوش تریویدی، ودھی گھوڈگاؤنکر اور سنچیت بیدرے نے لکھی ہے۔

انڈین پولیس فورس میں شلپا شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، ویویک اوبرائے، مکیش رشی، شویتا اشوک، مرنل کلکرنی، نکیتن دھیر، میانک ٹنڈن، رتو راج سنگھ، ایشا تلوار ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ایکشن سے بھرپور ٹریلر میں دہلی میں دھماکا دکھایا گیا ہے جس کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سدھارتھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور ویویک اوبرائے جتن کررہے ہیں۔