بھارت کی ریاست تلنگانہ میں پولیس سب انسپکٹر نے مسلمان لڑکی کو بس میں تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے شہر جگتیال میں شیخ فرح نامی لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ بس میں سفر کر رہی تھی جہاں نشست کے معاملے پر ایک خاتون نے ان سے جان بوجھ کر لڑنے کی کوشش کی۔
خاتون نے فرح اور ان کی والدہ کو مغلظات بکیں اور مسلمان مخالف خیالات کا اظہار کیا۔ اس نے فون کر کے شوہر کو شکایت کی جو پولیس میں سب انسپکٹر ہے۔
پولیس آفیسر نے پہلے بس کا پیچھا کیا اور پھر اس میں سوار ہوگیا۔ خاتون کے شوہر فرح اور ان کی والدہ کے ساتھ انتہائی غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور جھگڑنے کی کوشش کی۔
جب فرح نے پولیس آفیسر کی ویڈیو بنانے کیلیے فون نکالا تو سب انسپکٹر نے انہیں تھپڑ جڑ دیا۔
متاثرہ لڑکی نے واقعے کی شکایت پولیس میں درج کروا دی تاہم ابھی تک اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا۔