بھارتی ٹیم کی ڈریسنگ روم میں ڈانس کی ویڈیو سامنے آگئی

کپتان شیکھر دھون نے دہلی میں تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتنے کے بعد ٹیم کے ہمراہ رقص کیا۔

سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ، وی وی ایس لکشمن نے اپنے ٹویٹر پر ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان کی قیادت میں کھلاڑی پنجابی گیت پر ڈانس کر رہے ہیں۔

شیکھر دھون نے کھلاڑیوں کو گانے پر ڈانس کے اسٹیپس بتائے اور انہیں ایک ساتھ مل کر اسٹیپس کرنے کی ہدایت کی۔

ڈریسنگ میں بھارتی ٹیم کے جشن کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ کھلاڑیوں نے ریکارڈ کی گئی ویڈیو خود بھی دیکھی اور مسکراتے رہے۔